شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بیٹی کے ہمراہ ویڈیو وائرل

Share

شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کی اپنی بیٹی کے ہمراہ نئے تباہ کن بحری جہاز کے معائنہ کی ویڈیو سامنے آگئی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور ان کی صاحبزادی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں انہیں ملک کے نئے 5,000 ٹن وزنی تباہ کن جہاز (ڈسٹرائر کلاس وارشپ) کے قریب چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

https://www.facebook.com/share/r/16AeXZYQzn/

ویڈیو میں کم جونگ اُن اپنی بیٹی کے ہمراہ جہاز کا جائزہ لیتے اور اس پر اطمینان کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔ مبصرین کے مطابق یہ منظر نہ صرف شمالی کوریا کی بحری طاقت میں اضافے کی طرف اشارہ کرتا ہے بلکہ کم جونگ اُن کی صاحبزادی کو مستقبل کے سیاسی منظر نامے میں اہم کردار کے لیے تیار کرنے کی کوشش کا بھی مظہر ہے۔