
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس ہوا۔ جس میں کم عمر بچوں کی شادی کی ممانعت سمیت متعدد ترمیمی بلز پیش کیے گئے۔ اجلاس میں دہشت گرد حملوں میں فورسز کے شہدا اور فلسطینیوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔سینیٹ اجلاس میں آج نجی کارروائی کا دن تھا ۔ اجلاس میں متعدد ترمیمی بلز پیش کیے گئے، جبکہ سینیٹرز نے گوادراور ڈی آئی خان میں فورسز کے شہدا اور فلسطینیوں کےلیے دعائے مغفرت کی۔ریاستی اداروں کا نام استعمال کرنے پرعائد جرمانے میں اضافے کا بل سینیٹ میں پیش کیا گیا، بل سینیٹر شہادت اعوان نے پیش کیا۔ بل میں کہا گیا کہ ریاستی اداروں کا نام استعمال کرنے پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کیا جائے۔بل پیش کرنے کے بعد شہادت اعوان نے کہا کہ ریاستی اداروں کا نام استعمال کرنے پر محض 500 جرمانہ کیا جاتا تھا، بحریہ، فضائیہ جیسے ناموں کو نجی انٹرپرائزز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔سینیٹر شہادت اعوان کا پیش کردہ مذکورہ بالا بل متعلقہ کمیٹی کو بحث کے لیے بھجوا دیا گیا۔بل سینیٹر بہرہ مند تنگی نے پیش کیا۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔بل فوزیہ ارشد نے پیش کیا۔ چئیرمین سینیٹ نے یہ بل بھی متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوایا۔ایوان میں زخمی افراد کی طبی امداد کا ترمیمی بل 2023 پیش کیا گیا، بل مہرتاج روغانی نے پیش کیا، چیئرمین سینیٹ نے وزیر صحت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اتفاق کریں گے۔ جس پر وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ جی کمیٹی کو بھجوا دیں۔ چئیرمن سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔مجموعہ تعزیرات پاکستان ترمیمی بل 2023 سینیٹ میں پیشبل سینیٹر ڈاکٹر شہادت اعوان نے پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے بل کو متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ صادق سنجرانی نے دیگر بلز کی طرح یہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved