سرگودھا اور لاہور سے 8 دہشتگرد گرفتار

Share

پنجاب میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور اور سرگودھا میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد، ڈیٹونیٹر اور بم تیار کرنے کا سامان برآمد کرلیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہےکہ رواں ہفتے پنجاب میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے 382 کومبنگ آپریشن کیے گئے، آپریشن میں 59 مشتبہ افرادگرفتار کیےگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *