سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا جسمانی ریمانڈ منظور

Share

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سانحہ 9 مئی سے متعلق درج 12 مقدمات کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔عدالت نے 9 مئی مقدمات میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔