سانحہ 9مئی کیسز کی سماعت کرنے والے انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج او ایس ڈی مقرر

Share

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کرنے والے لاہور کی انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت کے جج محمد نوید اقبال کو کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد نے عہداہ سنبھالتے ہی پہلا تبادلہ کر دیا، 9 مئی کے کیسز کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ایڈمن جج محمد نوید اقبال کا تبادلہ کر دیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال کو رحیم یار خان رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔یاد رہے کہ کفاضل جج جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کررہے تھے