ساس نے داماد سے شادی کرلی، سسر رسومات میں شریک

Share

بھارتی ریاست بہار کے علاقے بانگا میں ایک ایسا واقعہ پیش ایا ہے جہاں پر شادی کے منڈپ میں خاتون نے اپنے ہی داماد سے شادی کر لی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گھیتا دیوی کی بیٹی کی شادی سے کندن نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی تاہم سکندر کی اہلیہ کی وفات کے بعد گیتا دیوی اور ان کے داماد سکندر کے درمیان قربت بڑھنے لگی۔میڈیا کی جانب سے بتانا تھا کہ گیتا دیوی اور سکندر کے تعلقات کو لے کر گیتا دیوی کے شوہر اور سکندر کے سسر اس حوالے سے تشویش میں مبتلا تھے اور دونوں اور ان دونوں کو رنگ ہاتھوں بھی پکڑ لیا تھا۔45 سالہ گیتا دیوی ہیرا سے تعلق رکھتی ہے جن کی شادی دیشور دھاروی نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی تاہم داماد سکندر یادو سے ان کے تعلقات کے بنا پر دلیشور داروی نے اپنی اہلیہ کی شادی اپنے ہی داماد سے کرا دی ہے۔ذرائے کے مطابق دیشور دھاروی نے اپنی اہلیہ کی شادی اپنے داماد سے کرانے کا فیصلہ گاؤں میں ہونے والی پنچایت میں کیا تھا۔جبکہ پنچایت کے دوران سکندر نے اس بات کا اعتراف بھی کیا اور انکشاف بھی کہ وہ اپنی ساس سے پیار تو کرتا ہی ہے تاہم ہم دونوں نے کورٹ میرج بھی کر رکھی ہے۔