روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ

Share

تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔سال 2024 کے دوسرے مہینے میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی آگئی۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 279.42 روپے پر بند ہوا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 279 روپے 40 پیسے پر بند ہوئی تھی