تحریک انصاف کے مفرور رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم

Share

پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتاری سے بچ جانے والے رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دے دی۔پولیس کی جانب سے راجہ خرم نواز، اخلاق اعوان اور علی اعوان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔اسلام آباد پولیس نے ملک حسنین اور ملک عامر علی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہوسکتے ہیں۔پولیس نے وزارت داخلہ کو باقاعدہ درخواست کی کہ ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں تاکہ انہیں بیرون ملک فرار ہونے سے روکا جا سکے۔ گرفتاری سے بچنے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، پولیس نے وزارت داخلہ کو درخواست دیدی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *