بلوچستان ہائی کورٹ میں سنگین غداری کیس بغیر کارروائی کے مؤخر

Share

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں سنگین غداری کا کیس بغیر کارروائی کے موخر کر دیا گیا۔کیس کی کارروائی بینچ کی عدم دستیابی کے باعث موخر کی گئی، درخواست پر سماعت کی آئندہ تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 سے روگردانی پر کیس دائر کیا گیا تھا۔سنگین غداری کیس کی پیروی عبدالرزاق شر کر رہے تھے جنہیں گزشتہ روز نامعلوم نے افراد فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، عبدالرزاق شر کے بعد کیس کی پیروی اب سینئر وکیل امان اللہ کنرانی کر رہے ہیں