بشری بی بی مکمل صحت یاب قرار، میڈیکل رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال

Share

ڈاکٹروں نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو مکمل طور پر صحت یاب قرار دیتے ہوئے خورک میں احتیاط کا مشورہ دیا ہے، بشری بی بی کے مکمل طبی معائنہ کی رپورٹ اعلی حکام کو بھجو دی گئی۔ پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بشری بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا۔اڈیالہ جیل کے ڈاکٹرز کی تجویز پر پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بشریٰ بی بی کی طبعیت ناسازی پر معائنہ کیا۔ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر بشری لیاقت، ڈاکٹر حرا طاہر اور ڈاکٹر سدرہ شامل تھیں، پمز کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے تفصیلی طبی معائنہ کے بعد بشری بی بی کو مکمل صحت یاب قرار دیتے ہوئے صرف کھانے میں اِحتیاط کا مشورہ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کی صحت سے متعلق رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔اس سے قبل اڈیالہ جیل کے ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کا بنی گالہ میں معائنہ کیا تھا جسے تسلی بخش قرار دیا گیا تھا تاہم ڈاکٹرز نے پمز کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز سے معائنہ تجویز کیا تھا۔