برطانوی شاہ چارلس سوم کی تقریب تاج پوشی: روس،ایران سمیت 7 ممالک کو دعوت نہیں دی گئی

Share

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب میں کئی ممالک کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی کو ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوگی ، تقریب میں روس، بیلاروس، ایران، میانمار، افغانستان، شام اور وینزویلا کو دعوت نہیں دی گئی ہے ۔خبرایجنسی کے مطابق تقریب میں شمالی کوریا، نکاراگوا کے سربراہان مملکت کے بجائے اعلیٰ سفارتکاروں کو بلایا گیا ہے جبکہ شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں دنیا کے 203 ممالک سے دوہزار سے200 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق تاج پوشی سے پہلے ہی لندن سیاحوں سے بھر گیا ہے، درجنوں غیر ملکی، شاہی خاندان، معززین اور سربراہان مملکت اس تقریب میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچیں گے۔تقریب کی وجہ سے ویک اینڈ پر سینٹرل لندن کی متعدد سڑکیں بند ہوں گی ، 1953 میں ملکہ الزبتھ دوم کی تاج پوشی کے بعد ملک میں یہ پہلا ایسا موقع ہے۔6 مئی کو بادشاہ چارلس اور کمیلا محل سے سنہری بگھی میں ویسٹ منسٹر ایبے پہنچیں گے، جہاں انہیں ایک تقریب میں تاج پہنایا جائے گا۔اس کے بعد یہ جوڑا محل میں واپس آئے گا، جس کے ساتھ ہزاروں رسمی فوجیوں پر مشتمل ایک شاندار فوجی جلوس بھی نکالا جائے گا، جس کے بعد وہ خیر خواہوں کا استقبال کرنے کے لیے محل کی بالکونی میں آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *