ایس ایس پی خضدار کے سکواڈ پر دہشتگردوں کا حملہ،2 اہلکار شہید،

Share

ایس ایس پی خضدار کے سکواڈ پر دہشتگردوں کے بم حملے میں ایس ایس پی کا ڈرائیور محمد دین سمیت 2 اہلکار شہید ہو گئے، خضدار میں جھالاوان کمپلیکس کے قریب گشت کے دوران پولیس کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے حملہ کیاگیا، سکیورٹی فورس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کیا ، اب تک 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کی موبائل گاڑی پر مقناطیسی بم حملہ ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جھالاوان کمپلیکس کے مقام ہر پیش آیا۔سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *