الیکشن کمیشن کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا، ترجمان

Share

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، چیف الیکشن کمشنرکےضلع میں کوئی اضافی نشست نہیں بنی۔ترجمان الیکشن کمیشن نے بیان جاری کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے ضلع میں کوئی اضافی نشست نہیں بنی، ان کا آبائی حلقہ این اے 82 ضلع سرگودھا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کمیشن کسی کی ذاتی خواہش پر کسی بھی مخصوص نشست کے لئے اضافی نشست بنانے سے معذوری ظاہر کرتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا