یوکرین کو جرمنی ساختہ دفاعی نظام آئی آر آئی ایس کاپہلا یونٹ موصول

یوکرین کو جرمنی کا تیار کردہ دفاعی نظام آئی آر آئی ایس – ٹی فراہم کیے جانے والے چار یونٹس میں سے پہلا یونٹ موصول ہو گیا ہے۔ یہ نظام یوکرین کو منگل کے روز منتقل کیا گیا ہے۔اس سے ایک روز قبل یوکرین کے مختلف شہروں پر پیر کے روز دن کے رش والے اوقات میں میزائل حملے کیے گئے تھے جس سے بہت سارے لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔روسی میزائل حملے کے نتیجے میں شہریوں کو سردی کے موسم میں بجلی اور گرمی کے گھریلو اور دفتری نظام کے بغیر رہنے پر مجبور ہونا پڑا۔

یاد رہے روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے چند روز پہلے روس اور کریمیا کے درمیان روڈ اور ریل ٹریک کے حوالے سے اہم ترین پل پر دھماکے کو دہشت گردی قرار دیا تھا۔جرمنی نے یوکرین کو آئی آر آئی ایس – ٹی نوعیت کے دفاعی نظام کے چار یونٹ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا تاکہ یوکرین کے شہری اور دوسرے حساس حصوں کو میزائل حملوں سے روکنا ممکن ہو جائے اور روسی میزائل حملے ناکام ہو سکیں۔اہم بات یہ ہے کہ یہ دفاعی نظام کا یونٹ جرمنی میں پہلے سے طے شدہ شیڈول سے بھی جلدی فراہم کر دیا ہے۔ جس میں قدرے ہنگامی انداز کا تاثر ابھرا ہے۔ لیکن ابھی جرمنی نے اس سلسلے کا ایک یونٹ پہلے نظام کے طور پر فراہم کیا ہے۔ تاہم جرمنی نے اس بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کی کوشش کی ہےکریمیا روس رابطوں کے اس اہم ترین پل پر ہونے والے پل کے اس واقعے نے دونوں طرف جنگی شدت میں اضافے کا خدشہ بڑھا دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *