
گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی ہے جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی ہے
۔پولیس کا کہناہےکہ فائرنگ کے وقت عمران خان کا کنٹینر بھی اللہ والا چوک میں موجود تھا۔ فائرنگ کے وقت علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاعمران خان کی سیدھی ٹانگ میں گولی لگی ہے جب کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں۔ سیاہ رنگ کے کپڑے پہنے حملہ آور نے پہلے برسٹ چلایا پھر ایک گولی چلائی، حملہ آور کا. نام نوید ولا محمد بشیر بتایا جارہا ہے جس نے کالےے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔

اللہ والا چوک پر فائرنگ کےبعد سکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے کر بلٹ پروف جیکٹ ان کے سامنے کردیا، واقعے کے بعد عمران خان کو فوری طور پر کنٹینر سے اتار گاڑی میں لے جایا گیا اور وہ محفوظ رہے۔ حملہ آور عمران خان کے کنٹینر کےفائرنگ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، فیصل جاوید، احمد چٹھہ اور چوہدری یوسف بھی زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً 9زخمیوں کو ٹی ایچ کیو وزیر آباد منتقل کیا گیا ہے،اور ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ کے قریب فائرنگ ہوئی ہے۔ فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہےوزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ والا واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ وزیر داخلہ نے آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری پنجاب سےفوری طور پر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی ہے