
مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے پیپلز پارٹی کے بانی راہنما اعتزاز احسن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے،
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے درخواست میں اعتزاز احسن کے بیان پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کیپٹن (ر) محمد صفدر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے درخواست دائر کرنے سے پہلے بائیو میٹرک تصدیق بھی کروائی