پی ٹی آئی کارکن معظم کی ہلاکت عمران خان کے گارڈ کی فائرنگ سے ہوئی، ملزم کا الزام

https://youtu.be/do727uZJ18M

گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعہ کے حوالے سے پولیس اور فارنزک ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں اوراس حوالے سے تفتیشی ٹیموں کو کامیابی حاصل ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، ملزم کے نئے انکشافات کے بعد ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس. میں وہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے بارے عوامل بتارہا ہے

تفتیش کاروں کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے حملے کے لیے نائن ایم ایم پستول استعمال کیا، ملزم سے پستول، 2 میگزین اور 20 گولیاں برآمد ہوئی ہیں جب کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے 11 خول ملے ہیں جن میں سے 9 خول نائن ایم ایم پستول اور 2 دیگراسلحہ کے ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق خول ملنے کی ڈائریکشن بتاتی ہے کہ 9 خول نیچے سے اوپر اور 2 کنٹینر سے نیچے کی طرف فائر ہوئے، ملزم پستول کے ساتھ 2 میگزین لےکرتیاری سے آیا تھا جب کہ ملزم نے پستول کے ساتھ 46 گولیاں بھی خریدیں۔ابتدائی تفتیش میں کہا گیا ہے بظاہرلگتا ہے کہ ملزم کے گھر والے حملے سے متعلق ناواقف تھے، ملزم کے گھر والوں سے بھی تحقیقات جاری ہیں، وہ حفاظتی تحویل میں ہیں۔ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا ہےکہ عمران خان پر حملہ کرنے والا ملزم نوید نشے کا عادی ہے، حملہ آور نے پہلے مسجد کی چھت استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن نماز عصر کی وجہ سے پولیس نے ملزم کو چھت پر نہ جانے دیا، ملزم نوید بائی پاس روڈ کے ذریعے جائے وقوعہ تک پہنچا، ملزم مارچ کے شرکا کو نماز پڑھنے اورکنٹینر پر لگے پارٹی ترانے بند کرانے کا کہتارہا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے کنٹینر سے 15 سے، 20 قدم کےفاصلے پرپورا برسٹ فائر کیا ، 8 گولیاں چلنے کے بعد ایک گولی پستول میں پھنس گئی، ملزم نوید اس وقت لاہور میں بدنام زمانہ چوہنگ تفتیشی سینٹر میں کاؤنٹر ٹیررازم فورس کی تحویل میں ہے جہاں مختلف تحقیقاتی ادارے ملزم سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کرنے میں مصروف ہیں، ملزم نوید نے پولیس کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہلاک ہونے والے کارکن کی موت اسکی گولی سے نہیں بلکہ کنٹینر پر موجودعمران خان کے گارڈ کی مجھ پر کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں ہوئی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *