پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی، آسٹریلیا میں ائیرٹکٹ کی قیمتوں میں تین گنااضافہ

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد آسٹریلیا میں ائیرٹکٹ کے دام تین گنا بڑھ گئے۔پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے اور پاکستان کا سیمی فائنل میں نیوزی سے مقابلہ ہوگا اکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سڈنی میں 9 نومبر کو میچ کھیلا جائے گا۔پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کےبعد سڈنی میں ہوٹلز کی بکنگ کے دام بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ ایڈیلیڈ سے سڈنی کی فلائٹس کے ٹکٹ کی قیمت 200 آسٹریلوی ڈالر سے بڑھ کر 600 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔سڈنی میں گراؤنڈ کے اطراف میں موجود بیشتر ہوٹل میں کمرے دستیاب نہیں اور پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد سڈنی کا رخ کرنے لگی ہے۔بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد یہی صورتحال ایڈیلیڈ اوول کے اطراف ہوٹل کی بھی ہے اور بھارت کے بھی فینز ایڈیلیڈ کا رخ کررہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *