پاکستان کو 17 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض ادائیگی میں مزید رعایت مل گئی

جاپان اور پاکستان کی امدادی ایجنسی (جائیکا) کے درمیان جی 20 فریم ورک کے تحت 17 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان اور جاپان کی امدادی ایجنسی جائیکا کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔معاہدے کے تحت جی 20 فریم ورک کے تحت پاکستان کی 17 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر ہوگی، یہ رقم جولائی اور دسمبر 2021ء سے قابل ادا ہے۔اعلامیے کے مطابق قرض ادائیگی نیم سالانہ قسطوں میں کی جائے گی، معاہدے کے تحت پاکستان کو قرض ادائیگی میں ایک سال کی مزید رعایت بھی مل گئی اور اب 6 سال میں رقم ادا کرنا ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *