پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست

آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دیلاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ندا ڈار نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عالیہ ریاض 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، آئر لینڈ کی جانب سے اورلا پرینڈرگاسٹ نے 10 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم نے 18.4 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا،گیبی لوئس 69 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔پاکستان کی جانب سے ندا ڈار، غلام فاطمہ اور نشرا سندھو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *