پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز کا فائنل جیت لیا

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سہ سیریز کا فائنل جیت لیا پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے ۔

قومی کپتان بابر اعظم 15 رنز بناکر کیوی بولر بریس ویل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے،پاکستان کی دوسری وکٹ 11 اوورز میں گری جب شان مسعود کو بریس ویل نے صرف 19 رنز پر پویلین بھیج دیا۔جس کے بعد محمد رضوان 29 گیندوں پر 34 رنز بناکر سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ یہاں حیدر علی اور محمد نواز نے گئیر بدلا اور ایش سوڈھی کے ایک اوور میں 25 رنز بنا ڈالے۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ اس اوور میں حیدر علی اور محمد نواز نے میچ کا نقشہ بدل ڈالا۔ جس کے بعد پاکستان کو اگلے پانچ اوورز میں 42 رنز بنانے تھے لیکن نیوزی لینڈ کی جانب سے تجربے کار بولر ٹم ساؤتھی بولنگ کرنے آئے اور نیوزی لینڈ کو وہ کامیابی دلوا دی جس کا اسے انتظار تھا۔ حیدر علی ساؤتھی کی گیند پر چیمپین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 15 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔حیدر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد باری ملی آصف علی کو لیکن وہ اس موقعے سے کوئی فائدہ نہ اٹھا سکے اور یوں میچ ایک بار پھر غیر یقینی صورت حال کا شکار ہو گیا۔یہاں مینیجمنٹ نے ایک بار پھر افتخار احمد کو بلے بازی کے لیے بھیجا، گو کہ شاداب خان کو بھیجنے کا آپشن بھی کچھ زیادہ برا نہیں تھا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب شاداب کی بیٹنگ فارم بھی کافی اچھی چل رہی ہے۔محمد نواز نے افتخار احمد کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھایا اور پاکستانی بلے بازی کشتی کو کنارے لگا دیا۔محمد نواز 22 گیندوں پر 38 رنز بنا کر آج پھر پاکستانی بلے بازی کے ٹاپ سکورر اور ملاح رہے۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا ہے۔ سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے ۔

نیوزی لینڈ کی اننگزمیچ کے آغاز میں ہی کیوی اوپنر فن ایلن کو نسیم شاہ نے صرف 12 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی ، پانچویں اوور میں ڈیوڈ کونوے 14 رنز کے ساتھ فاسٹ بولر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔جس کے بعد محمد نواز نے 97 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ گلین فلپس کی لینے میں کامیاب ہوگئے، شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کے رنز کو 59 تک محدود کیا اور واپس بھیج دیا۔فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 19ویں اوور میں پاکستان کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیپمن کی وکٹ حاصل کی، مارک چیمپن 25 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔ جس کے بعد اگلی ہی گیند پر و محمد رضوان نے جمی نیشم کو 17 رنز پر رن آؤٹ کیا اور میچ کے آخری اوور میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے اننگز کے آخری اوور میں اش سوڈھی کی وکٹ حاصل کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *