پاکستان میں ایک اور کورونا ویریئنٹ آنے کا خدشہ

قومی ادارہ صحت نے ایک جاری ایڈوائزری میں افریقی ملک یوگنڈا سے ایبولا وائر ( Ebola Virus ) کے پاکستان میں داخل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ قومی ادارہ صحت نے افریقی ملک یوگنڈا سے ایبولا وائرس پاکستان میں داخل ہونے کے خدشے پر انتباہی مراسلہ جاری کردیا ہے۔ اورمتعلقہ اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ یوگنڈا میں 36 ایبولا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے 23 اموات ہوئیں۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ یوگنڈا سے آنے والوں کی مانیٹرنگ کرے گا، جب کہ پاکستان آنے والے مشتبہ ایبولا کیس کی این آئی ایچ کو اطلاع دی جائے گی۔ادارے کی جانب سے جاری ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں داخل ہونے والے مشتبہ ایبولا کیس کو قرنطینہ کیا جائے گا۔ مشتبہ ایبولا کیس کے نمونے ٹیسٹنگ کیلئے نیشنل گائیڈ لائنز کے تحت بھجوائے جائیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یوگنڈا میں 2000 تا 2019 ایبولا سے سیکڑوں ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ افریقی ملک سے پھیلنے والا ایبولا انسانوں کو جینوس کے چار وائرس کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *