
پاکستان تحریک انصاف سندھ عمران خان کے لانگ مارچ کی کال پر خاطر خواہ عوام کو اسلام آباد لے جانے میں ناکام ہو گئی ہے۔چار روز شہر میں مہم چلانے کے باوجود کراچی سے روانہ ہونے والے قافلے میں محدود افراد ہی شریک ہوئے، تنظیمی ڈھانچے میں خامیوں اور رہنماؤں کی آپسی چپقلش کے باعث کارکنان بھی دھڑے بندی کا شکار ہیں۔گذشتہ ہفتے جمعرات کے روز پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے اسلام آباد روانگی کا اعلان کیا گیا۔ مقامی رہنماؤں نے علاقائی سطح پر عوام کو مارچ میں شریک ہونے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی۔