پاکستان ببنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی، بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔۔پاکستان نے بنگلادیش کو ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لئے 128 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے پاکستان نے 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *