وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی لانگ مارچ میں مسلح افراد اور اسلحہ لانے کی آڈیو سنا دی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی آڈیو سنا دی۔ آڈیو لیک میں علی امین گنڈاپور ایک شخص سے بندوقیں اور بندے لانے کا کہہ رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی آڈیو لیکس

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، اسلام آباد آکر جلسہ کرنا ان کا مقصد نہیں۔رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی متعین جگہوں پر دھرنا دینا بھی اس کا مقصد نہیں، ان کا مقصد لاشیں گرانا، الجھاؤ پیدا کرنا اور تشدد ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ شخص عوام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے الجھانا چاہتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *