نوری آباد:مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی 12بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق

موٹروے پولیس کے مطابق کراچی کے قریب ایم نائن موٹروے پر نوری آباد کے علاقے میں ایک مسافر کوچ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 12 بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہو گئے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات اور ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کے اے سی پلانٹ میں آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے پارلیمانی سیکریٹری محکمہ صحت قاسم سومرو کے مطابق اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 12 بچے ہیں جن کی عمریں 15 سال سے کم ہیں جبکہ دیگر بالغ افراد ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق زحمی ہونے والے 17 افراد بالغ ہیں اور ان میں سے بیش تر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد رخصت کر دیا گیا جبکہ چند کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بس خیرپور ناتھن شاہ جا رہی تھی کہ نوری آباد کے قریب مسافربس کے ائیرکنڈیشنڈ یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔پولیس کے مطابق بس میں آگ لگنے کے باعث کچھ مسافر گاڑی سے اترگئے جن کی جان بچ گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *