ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس ، عدالت نے عمران خان کی ضمانت میں توسیع کر دی

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس پی ٹی آئی چیئرمین انصاف عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ہو گئی۔

فارنگ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت بینکنگ کورٹ اسلام آباد کی جج رخشندہ شاہین نے کی۔عمران خان کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کر دی۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، تھانہ ترنول میں عمران خان کے خلاف درج دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے، بابراعوان نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی۔ عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *