ممتاز زہرا بلوچ کودفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقررکردیا گیا

ممتاز زہرہ بلوچ کو ترجمان مقرر کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔دفتر خارجہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ممتاز زہرہ بلوچ ایڈیشنل سیکریٹری ایشیاء اینڈ پیسیفک کے عہدے پر کام کر رہی ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ ایشیاء پیسیفک امور کی نگراں اور ماہر سفارت کار ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ممتاز زہرہ بلوچ کی نائب صائمہ سید ہوں گی، جو وزارت خارجہ میں ڈی جی اسٹریٹجک کمیونیکیشن ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *