ملزم نے اپنی بھابھی اور اس کے دوست کو قتل کر دیا

Share

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ملزم نے فائرنگ کر کے اپنی بھابھی اور اس کے دوست کو قتل کر دیا۔ہلاک افراد کی شناخت نواب خان اور شہزادی کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزم علی خان کو موقع سے گرفتار کیا گیا، جس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔دونوں مقتولین پڑوسی تھے، مقتولہ کے شوہر کا کچھ عرصے قبل انتقال ہوا تھا، شہزادی کے 3 بچے ہیں اور نواب خان غیر شادی شدہ تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہرے قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے