معمولی تلخ کلامی پر پولیس اہلکار نے نوجوان کو سرعام قتل کر دیا

ساہیوال میں پاکپتن چوک پر معمولی لڑائی پر باوردی پولیس اہلکار نے لڑکے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس اہلکار اور مقتول اختر اپنی اپنی موٹرسائیکلوں پر آرہے تھے کہ راستہ نہ دینے پر تلخ کلامی ہوئی، قتل ہونے والا نوجوان ساہیوال شیراوالی گلی کا رہائشی بتایا جا رہا ہے، پولیس اہلکار اور مقتول اختر اپنی اپنی موٹرسائیکلوں پر آرہے تھے کہ راستہ نہ دینے پر تلخ کلامی ہوئی، پولیس اہلکار نے نوجوان کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا پھر تین گولیاں مار کر قتل کر دیا

پولیس کے مطابق وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوالی ہے جس سے قاتل پولیس اہلکار کی شناخت ہوگی،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *