معروف اداکارہ وشالی ٹھکر نےخودکشی کرلی

ٹیلی ویژن کے نامور ڈرامے “یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے” سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ وشالی ٹھکر نے مدھیا پردیش کے شہر اندور میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وشالی آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گہری دوست تھیں جن کی وجہ موت ان کے بوائے فرینڈ کو قرار دیا جارہا ہے۔واقعہ پر پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ لکھا تھا جو مرنے کے بعد لاش کے پاس سے ملا۔انہوں نے بتایا کہ انہیں سابق دوست کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا تھا جس کے باعث انہوں نے خودکشی کا فیصلہ کیابھارتی میڈیا نے جب ان کے ہمراہ کام کرنے والے اداکار سے رابطہ کیا تو اس کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے لاعلم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *