مصر میں موسمیاتی تبدیلیوں کی کانفرنس کا اختتام : وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کی کانفرنس کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں ان میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط سے ملاقات کی ہے۔یہ ملاقات شرم الشیخ انٹرنیشنل کنونشن و کانگریس سینٹر میں منعقدہ ’شرم الشیخ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ‘ کے موقع پر ہوئی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا ہےدونوں رہنماؤں نے ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے بچاؤ کے لیے تعاون پر اتفاق کیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عرب لیگ کے چارٹر اور اس کے حصول کے لیے سیکریٹری جنرل کے عزم کو سراہا ہے۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف گزشتہ شام ’شرم الشیخ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ‘ میں شرکت کرنے کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *