
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو ووٹ اس اسمبلی کے لیے نہیں بلکہ نئے انتخابات کے لیے دیے: عوام نے جو تحریک انصاف کو حالیہ انتخابات میں ووٹ دیے ہیں وہ اس بات پر نہیں دیے کہ ہم جا کر اسمبلیوں میں بیٹھیں گے بلکہ انھوں نے اس وجہ سے یہ ووٹ دیے کہ اب نئے انتخابات کرائے جائیں۔فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ جماعت اسلامی سمیت سیاسی جماعتیں یہ کہہ رہی ہیں کہ یہ الیکشن کمیشن نئے انتخابات کرانے کا اہل نہیں ہے۔ان کے مطابق اگر اسلام آباد میں انتخابات ہو سکتے ہیں تو پھر کراچی میں انتخابات ملتوی کرنے کی کیا تُک بنتی ہے
۔فواد چوہدری کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کیا اتنی نشستوں سے آئین انتخابات لڑنے کی اجازت دیتا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئین آپ کو ان حرکتوں سے روکتا ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ چیف الیکشن کمشنر مسلسل آئین کے آرٹیکل پانچ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں