قائم مقام آئی جی پنجاب نے40پولیس افسران کے تبادلے کر دئیے

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے قائم مقام آئی جی پنجاب پولیس کنور شاہ رخ نے پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دئیے ہیں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کے چھٹی پر جاتے ہی 10 دن میں 40 پولیس افسران کے تبادلے کردیے گئے۔ آئی جی کی چھٹی ختم ہونے سے پہلے تبادلوں میں تیزی آگئی ہے ۔ کئی آر پی اوز، ڈی پی اوز اور ایس پیز کے تقرر اور تبادلے بھی کیے گئےقائم مقام آئی جی کنور شاہ رخ کے حکم پر 4 روز میں 36 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے ہوئے۔ قائم مقام آئی جی نے تبادلے وزير اعلیٰ آفس کے احکامات پر کیے جبکہ آئی جی فیصل شاہکار تقرر و تبادلوں کیلئے سیاسی دباؤ میں نہیں آئے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی سلطان احمد چوہدری کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور آر پی او ملتان رفعت مختار راجہ کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک تعینات کیا گیا ہے۔آر پی او ساہیوال طیب حفیظ چیمہ کو ڈی آئی جی ایلیٹ فورس جبکہ ڈی آئی جی ایلیٹ فورس مرزا فاران بیگ کو آر پی او ساہیوال تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر معین مسعود کو آر پی او ملتان اور ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس سرفراز احمد فلکی کو آر پی او فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔سیدامین بخاری کو ڈی آئی جی اکاؤنٹیبلیٹی برانچ اور صادق علی کو ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔سی پی او فیصل آباد عمر سعید ملک کو ہٹا کر ان کی جگہ ڈی پی او ننکانہ سید خالد محمود ہمدانی کو سی پی او فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *