فیفا فٹ بال ورلڈ کپ ٹرافی بنانے والا ملک اٹلی مقابلے سے باہر

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹلی کے شہر میلان کے مضافات میں واقع قصبے پادیرنو دونیانو میں قائم یہ فیکٹری تیار کرتی ہے۔اس مرتبہ اٹلی کی ٹیم میگا ایونٹ میں شامل نہیں البتہ باقی ٹیمیں ضرور اس کی بنائی گئی ٹرافی حاصل کرنے کی تگ ودو کریں گی۔جی ڈی ای برتونی نامی اس فیکٹری کے پروڈکشن مینیجر سالواتورے ایانیتی کا کہنا ہے کہ ’کسی کو ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد ہمارے بنائے گئے کپ کو اٹھائے دیکھنا ہمیشہ سے جذباتی کیفیت رہی ہے۔‘ساتھ ہی انہوں نے کہا: ’ہمیں یہ سوچ کر تکلیف ہوتی ہے کہ اٹلی دوسری بار ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر رہا، تاہم ہم جانتے ہیں کہ اٹلی دیگر مقابلوں میں شریک ہو سکتا ہے۔ ہم اپنے لمحے کا انتظار کر رہے ہیں۔شائقین کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کا بے صبری سے انتظار ہے جو رواں برس 21 نومبر سے 18 دسمبر تک پہلی مرتبہ قطر میں ہوگا۔ ایونٹ میں اب تک 32ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں۔ جنکے درمیان یہ مقابلہ ہو گا،

فیفا ورلڈ کپ 2022 کی ٹرافی 7 جون کو پاکستان کے دورے پر پہنچی تھی ۔ ٹرافی کی خصوصی تقریب رونمائی اسلام آباد میں ہوئی تھی ۔فیفا ورلڈ کپ 2022 کی تشہیر کے لیے ٹرافی نے 12مئی کو دبئی سے ورلڈ ٹور کا آغاز کیا تھا۔ ٹرافی کو ورلڈکپ میں شریک ممالک سمیت 51 ممالک میں لے جایا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *