فرانس کا2000 یوکرینی فوجیوں کو ٹریننگ دینے کا اعلان

فرانس اپنی سرزمین پر 2000 یوکرائنی فوجیوں کو تربیت دے گا۔ اس بات کا اعلان فرانسیسی وزیر دفاع سیبسٹین لیکورنو نے اخبار “لی پیرسین” کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا کہ یہ فوجی کئی ہفتوں تک ہماری یونٹوں میں شامل رہیں گےانہوں نے مزید کہا کہ یہ تربیت تین درجات پر مشتمل ہوگی۔ پہلے مرحلہ میں “جنرل جنگی تربیت” ، دوسرے مرحلہ میں ’’یوکرینیوں کی درخواست پر مخصوص ضروریات جیسے لاجسٹکس‘‘ کی تربیت‘‘ دی جائے گی۔

تیسرے مرحلہ میں ’’فراہم کردہ سامان کے استعمال کی تربیت‘‘ کو شامل کیا جائے گا۔لیکورنو نے وضاحت پیش کی کہ ہم یہ کام تنازعہ کا فریق بنے بغیر قانون کے اصولوں کا احترام کرتے ہوئے کر رہے ہیں، ہم جنگ میں نہیں ہیں تاہم ہم روسی حملے کے بعد جنگ کے شکار ایک ملک کی مدد کر رہے ہیںاس کے علاوہ وزیر دفاع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ فرانس یوکرین کو کروٹل ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا۔ انہوں نے اس حوالے سے بدھ کے صدر ایمانوئل میکرون کے اعلان کا حوالہ بھی دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *