غزہ میں حماس کے ہاتھوں مزید 9 اسرائیلی فوجی ہلاک

Share

غزہ میں لڑائی کے دوران مزید 9 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق شمالی غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں مزید 9 فوجی ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران اب تک 11 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک 315 اسرائیلی فوجیوں کی اموات ہوچکی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس کمانڈر ابراہیم بیاری کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کے سینٹرل جبالیہ بٹالین کے کمانڈر کو فضائی حملے میں شہید کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے ابراہیم بیاری کو شہید کیے جانے کی تصدیق نہیں کی ہے