
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پی ڈی ایم راہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے دوران گفتگو رہنماؤں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قومی سلامتی کے خلاف بیانیے پر قانونی کارروائی تیز کرنے پر بھی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان انتظامی معاملے کو سیاست کی نظر کرنا چاہتے ہیں علاوہ ازیں اہم تعیناتی پر میاں نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سے مشاورت کی ہے۔رواں ماہ اہم تقرری کے حوالے سے قائد (ن) لیگ نوازشریف نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔نوازشریف ںے سابق صدر آصف زرداری، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، اور بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم تقرری کے معاملے پر مشاورت کی۔دوران۔رہنماوں کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ عمران خان کا حق ہے لیکن سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ جب کہ نئی تقرری کے معاملے پر بھی کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔