
وفاقی حکومت نے حکومت پنجاب کو عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر فوری درج کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔خط وزارت داخلہ کی جانب سے چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو لکھا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے حوالے سے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر درست اقدام نہیں، ایف آئی آر قیاس آرائیوں کے بجائے ٹھوس حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے درج کی جائے۔خط میں کہا گیا کہ ایف آئی آر درج کی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور ملزم تک پہنچا جاسکے۔