صدرمملکت عارف علوی سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی اہم ملاقات

صدر مملکت عارف علوی سے آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے۔ایوان صدر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے صدر کو ملکی معاشی اور مالی صورتحال پر بریفنگ دی۔صدر مملکت کو سیلاب متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کے اہم سیاسی اور دیگر معاملات پر بھی گفتگو ہوئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *