شہبازشریف کادورۂ مصر مکمل،نوازشریف سےملنے لندن روانہ

وزیراعظم شہباز شریف مصر کا دورہ مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق لندن میں وزیراعظم شہباز شریف کی اپنے بھائی اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور مستقبل قریب میں اہم سیاسی فیصلوں بارے مشاورت کریں گے ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کی لندن میں اس. ملاقات میں چند اہم فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف عمران خان کے لانگ مارچ اور دیگر ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر نواز شریف سے مشاورات کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *