سنی علما کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مسعود الرحمن عثمانی کے قاتل گرفتار

Share

انٹیلیجینس بیورو کا راولپنڈی، اسلام آباد اور منڈی بہاؤالدین میں بڑا آپریشن علامہ کے قتل میں ملوث چار افراد سید مجتبیٰ حیدر (ماسٹر مائنڈ و ٹارگٹ کلر)، قیصر، یاور اور فرہاد گرفتار

پولیس نے 700 سے زائد ویڈیوز کا معائنہ کیا۔کیس کی تفتیش کے لئے پانچ ٹیمیں بنائی گئی تھیں جو مختلف پہلوؤں پر کام کررہی تھیں۔آپریشنز ڈویژن کے ایس ایس پی صاحبان اور ایس پی صاحبان نے ملزمان کو ٹریس کرنے میں بڑی محنت سے کام کیا۔آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی تفتیشی ٹیم کو شاباش۔

واضح رہے کہ 5 جنوری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مولانا مسعود الرحمٰن عثمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مسعود الرحمٰن عثمانی پر فائرنگ کی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔فائرنگ کا واقعہ تھانہ کھنہ کی حدود میں غوری ٹاؤن میں پیش آیا تھا، زخمی مولانا مسعود الرحمن عثمانی کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔