سمندری طوفان نے بنگلا دیش میں تباہی مچا دی، 9 ہلاک

سمندری طوفان سترنگ نے بنگلا دیش میں تباہی مچا دی، جس کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 9 ہو گئی۔طوفان کی وجہ سے 88 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا کے ساتھ شدید بارش نے گھروں کو نقصان پہنچایا،

درخت گر گئے، سڑکیں تالاب بن گئیں، برقی اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا ہے۔طوفان سترنگ گزشتہ شام بنگلا دیش کے جنوبی علاقوں سے ٹکرایا۔طوفان کے زیرِاثر موسلا دھار بارش سے ڈھاکا کی سڑکیں زیرِ آب آ گئیں۔ساحلی علاقوں سے تقریباً 10 لاکھ افراد کا گھروں سے انخلاء کرایا گیا ہےطوفان سے قبل خلیجِ بنگال میں واقع جزیرے پر 30 ہزار سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کو بھی گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *