سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں ہے، جنرل عاصم منیر

Share

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحدکا دورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں

پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر آرمی چیف کی آمد پرکورکمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلےکو سراہا اور جوانوں اور افسران کی آپریشنل تیاری اور مستعدی کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور شہدا کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *