سربراہ لاہور پولیس کے خلاف وفاقی حکومت کے احکامات نہ ماننے پر انضباطی کارروائی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو تین دن میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

سی سی پی اولاہور کو لیٹر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تبادلے کے احکامات پر عمل کرنے کیلئے تیسرا لیٹر جاری کیا گیا ہےلیٹر کے متن کے مطابق تبادلے کےاحکامات پر 3 روز میں عمل نہ کیا تو انضباطی کارروائی ہوگی۔

لیٹر میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری سے تبادلے کے احکامات جاری کیے گئے، تبادلے کا جو لیٹر 20 ستمبر کو جاری کیاگیاتھا، اس پر عملدرآمدکریں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے پر وفاق اور پنجاب میں ٹھن گئی تھی اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے غلام محمودڈوگرکو چارج چھوڑنے سے روک دیا تھا.

اب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تیسرا اور آخری لیٹر جاری کرتے ہوئے کارروائی کرنے کی وارننگ جاری کردی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *