سب سے زیادہ جھوٹ مریم نواز کا پکڑا جاتا ہے: عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ جھوٹ مریم نواز کا پکڑا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا انسان تو جیل میں بھی زندہ رہ سکتا ہے، سوشل میڈیا انسانی تاریخ میں انقلاب لا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں کوئی اسرائیل کے خلاف بات نہیں کر سکتا، اسرائیل کے خلاف بات میڈیا پر بات نہیں آتی، لاکھوں کشمیری شہید ہو چکے ہیں لیکن مغربی میڈیا میں ذکر نہیں ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے اس ٹرینڈ کو بدل دیا ہے، ہماری حکومت گرائی گئی تو سوشل میڈیا نے دکھایا، ہم جموریت کی خالص ترین شکل میں جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *