راولپنڈی میں نویں جماعت کے طالب علم کو اسکول میں قتل کر دیا گیا

راولپنڈی میں نویں جماعت کے طالب علم کو اسکول میں قتل کر دیا گیا۔ 15 سالہ متین کو مبینہ طور پر اس کے کلاس فیلو نے پستول سے نشانہ بنایا۔مقتول متین 28 اکتوبر کو معمول کے مطابق اسکول گیا تو کسے خبر تھی کہ درسگاہ اس کے لئے مقتل بن جائے گی ۔ ایف آئی آر کے مطابق اسے آنکھ میں گولی ماری گئی جو دماغ میں جا پھنسی۔ متین دو روز تک ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں موت سے لڑتا رہا مگر بالآخر جان کی بازی ہار گیا۔متین کی نمازجنازہ جدید قبرستان میں ادا کی گئی۔ جس میں مقتول کے اسکول کے ساتھیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ انہوں نے اپنے بچھڑے دوست کو اچھے لفظوں سے یاد کیا۔مقتول کے والد کے مطابق مبینہ قاتل کی ان کے بیٹے سے کچھ عرصہ پہلے تلخ کلامی ہوئی تھی ۔ متین کی نمازجنازہ میں شریک طلبہ کہتے ہیں وہ انتہائی ہنس مکھ اور صلح جو تھا۔متین پر فائرنگ کی ایف آئی آر تو نامعلوم ملزمان کیخلاف کاٹی گئی تھی مگر تفتیش میں اسکے ایک کلاس فیلو کے مبینہ ملزم ہونے کا پتہ چلا تو پولیس نے اسے تحویل میں لے لیا۔ تھانہ وارث خان پولیس کے مطابق قتل کے افسوسناک واقعہ کی تفتیش جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *