دنیا کاسب سےبڑا برفانی تودہ پگھلنے کےقریب ہے، ناسا نےخبردار کر دیا

قطب جنوبی میں دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ اے 76 اے اب پگھلنے کے قریب ہے، امریکی خلائی ادارے ناسا نے برفانی تودے کی نئی تصویر جاری کی ہے۔امریکی نیشنل آئس سینٹر کے مطابق یہ برفانی تودہ 135 کلومیٹر طویل اور 26 کلومیٹر چوڑا ہے، یہ پیمائش جون 2021 میں کی گئی تھی۔اے-76اے کے پگھلنے کا عمل تیز ہوچکا ہے اور اب وہ اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ناسا نے 31 اکتوبر کو برفانی تودے کی تصویر لی جس میں اسے ڈریک گزرگاہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔یہ گزرگاہ بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس کے درمیان واقع ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *