
سپیکر اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر حمزہ شہباز کا بطور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قائد حزب اختلاف کےلئے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر اراکین کے دستخطوں پر شکوک و شبہات ظاہر کئے تھے جس پر ان کی دوبارہ جانچ پڑتال کی گئی اور یہ مرحلہ مکمل ہونے پر باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے.