جسٹس دھننجیاوائی بھارت کے 50ویں چیف جسٹس بن گئے

جسٹس دھننجیا وائی چندرچوڑ کی حلف برداری کی تقریب راشٹر پتی بھون میں ہوئی جہاں بھارتی صدر دروپدی مرمو نے جسٹس دھننجیا سے 50 ویں چیف جسٹس کا حلف لیا۔ جسٹس دھننجیا 2 سال تک سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بھارتی سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس دھننجیا وائی کا کہنا تھا کہ میری ترجیحات عام شہری کی خدمت کرنا ہے، میرے الفاظ نہیں میرا کام بولے گا۔جسٹس دھننجیا آنجہانی جسٹس وائی ​​وی چندرچوڑ کے صاحبزادے ہیں، جسٹس وائی ​​وی چندرچوڑ بھارت کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے چیف جسٹس تھے جو 7 سال تک اعلیٰ عہدے پر رہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *